چین

کثیر الجہتی تجارتی نظام کا مضبوطی سے تحفظ کیا جائے، چین

بیجنگ (عکس آن لائن) جی 20 کے وزرائے تجارت اور سرمایہ کاری کا اجلاس ختم ہو گیا۔شرکاء نے کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ، ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات کے عمل کو فروغ دینے اور 13 ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس (ایم سی 13) کی کامیابی کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکراتی نمائندے وانگ شو ون نے اپنی تقریر میں نشاندہی کی کہ کثیر الجہتی پر عمل کرنے اور عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لئے جی 20 کے ارکان کو چاہئے کہ کثیر الجہتی تجارتی نظام کا مضبوطی سے تحفظ کیا جائےاور ڈبلیو ٹی او کی ضروری اصلاحات کو فروغ دیا جائے۔

برآمدی کنٹرول اور تجارتی سبسڈی کے اقدامات کا غلط استعمال، اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے ریاستی طاقت کا استعمال جیسے یکطرفہ اورتحفظ پسند طرز عمل کی مخالفت کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ کھلی علاقائیت کی پاسداری کریں، ایک محفوظ اور مستحکم عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی حمایت کریں، اور علاقائی آزاد تجارتی معاہدوں کے کھلے پن اور شمولیت کو بڑھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں