شیری رحمن

کتے کے کاٹنے کی وجہ سے فریال تالپور کی رکنیت کینسل کرنے کا حکم قابل تشویش ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ کتے کے کاٹنے کی وجہ سے فریال تالپور کی رکنیت کینسل کرنے کا حکم قابل تشویش ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کتے کے کاٹنے کی وجہ سے فریال تالپور کی رکنیت کینسل کرنے کا حکم قابل تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ کتے کے کاٹنے کا تعلق اسیمبلی ارکان سے جوڑنے پر افسوس ہوا، کیا وزیراعظم کے حلقے میں ایسے واقعات ہونے پر ان کو معطل کرنے کا حکم ہوگا؟ پارلیمان کے تقدس کا خیال کیاجائے۔انہوںنے کہاکہ کوئی رکن اسمبلی نہیں چاہتا اس کے حلقے میں ایسے واقعات ہوں، 2020 میں پنجاب کے 90 ہزار لوگ کتے کے کاٹنے کا شکار ہوئے۔

شیری رحمان نے کہاکہ کسی نے مطالبہ نہیں کیا کہ وزیراعلی پنجاب یا رکن پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے۔انہوںنے کہاکہ عدالت فریال تالپور کے خلاف اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں