وکی کوشل

کترینہ کیف کو خوش کرنا بہت مشکل کام ہے، وکی کوشل

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل نے کہا ہے کہ اہلیہ کترینہ کیف کو خوش کرنا بہت مشکل کام ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وکی نے کہا کہ کچھ معاملات میں کترینہ کو مطمئن کرنا بہت مشکل ہے۔انہوںنے کہاکہ کترینہ کبھی کبھار اپنے لباس کے لیے زیادہ محتاط نہیں ہوتیں لیکن انہیں اچھی غذا کا ذائقہ معلوم ہے اور وہ کھانے کے معاملے میں بہت خاص ذائقہ رکھتی ہیں۔

وکی کوشل نے کہا کہ اگر میں کام پر نہیں جا رہا اور گھر پر ہوں تو کترینہ کی نظر میں میں کاہل ہوں۔انہوںنے کہاکہ اہلیہ بہت نظم و ضبط والی ہیں لیکن جب ہم دونوں گھر پر ہوں اور کام کے لیے باہر نہیں جانا ہو تو ہم دونوں ہی سست پڑ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ بہت خوبصورت ہوتا ہے، دو سست لوگوں کی دعوت سی ہوتی ہے لیکن جب کترینہ کو کوئی کام کرنا ہو تو وہ بالکل کسی جِن کی طرح منظم رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں