عرفان کھوسٹ

کبھی بھی دولت کمانے کی ہوس نہیں رہی ،اللہ نے بے حساب رز ق دیا ،عرفان کھوسٹ

لاہور (عکس آن لائن)لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ کبھی بھی دولت کمانے کی ہوس نہیں رہی ،نیک نیتی سے محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے بے حساب رزق عطا کیا جس پر جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے، میرے بچوں نے بھی بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں ۔

ایک انٹر ویو میں عرفان کھوسٹ نے کہا کہ اپنی چادر سے زیادہ پائوں نہیں پھیلائے اور ہمیشہ میانہ روی سے کام لیا ہے ،یہی خوبی میرے بچوں میں بھی منتقل ہوئی ہے اور ہم اطمینان والی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ خوش قسمت انسان ہوں کہ میںنے اپنوں کے ساتھ بڑی خوبصورت زندگی گزاری ہے اور یہی اصل زندگی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں