لاہور(عکس آن لائن)ٹی وی کی سپر سٹار اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میرا شماران چند خوش نصیبوںمیں ہوتا ہے جن کے کرئیر کے آغازمیںہی کامیابی لکھی ہوتی ہے ، مجھے بیس سال کی عمرمیں جو شہرت عزت اورمقام ملاہے اس کیلئے لوگوں کو برسوںبیت جاتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ یہ خدا کی ذات کامجھ نا چیز پر کرم ہے کہ جس شہرت کی فنکار برسوں تمنا کرتے ہیں وہ مجھے شوبز کی دنیا میں ابتدائی دنوں میں مل گئی۔ یہ صرف اورصرف نیک نیتی اور محنت اورلگن سے کام کرنے کی وجہ سے ہے ۔میں نے اپنی کامیابیوں پر کبھی تکبرنہیں کیا بلکہ مجھ میں مزید عاجزی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات کے کرم سے آج میں مصروف ترین اداکارہ ہوں اور میں نے بالی ووڈ میں بھی جا کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے فنکار کسی بھی ملک کے فنکاروں سے کم صلاحیت کے حامل نہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بات چیت ہی ملکی مسائل کا حل ہے، میں پل کا کردار ادا کرتا رہا ہوں ،عارف علوی
- وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں’ عظمیٰ بخاری
- خیبرپختونخوا میں ناجائز لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو لوگوں کو سڑکوں پر نکالوں گا، اسد قیصر
- تحریک انصاف اور عمران خان ایک حقیقت ہیں، رانا ثنااللہ
- تاجر برادری کاملکی معاشی وسماجی ترقی میں کردار بہت اہم ہے،یوسف رضاگیلانی