وسیم خان

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سے قومی خواتین کرکٹرز کو دنیا بھر کے سامنے بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، وسیم خان

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سے قومی خواتین کرکٹرز کو دنیا بھر کے سامنے بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سے نا صرف دنیا بھر میں ہماری ٹیم کی شناخت بنے گی بلکہ اس سے پاکستان میں بسنے والی مزید خواتین بھی کرکٹ کی طرف راغب ہوں گی۔

وسیم خان نے کہا کہ وہ اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور آئی سی سی ویمنز کمیٹی کوبھی مبارکباد پیش کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی انتھک محنت کی بدولت ویمنز کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس موقع پر کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بھی شکرگزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں