کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری کا عوامی مسائل حل کرنے کیلئے گورنر ہاﺅس میں گھنٹی لگانے کا اعلان

کراچی(عکس آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وہ گورنر ہاس پر گھنٹی لگوا رہے ہیں تاکہ عوام کا کوئی کام ہو تو اس گھنٹی کو بجائیں،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 23ویں سحری دہلی کالونی میں کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک صاحب نے کہا گورنر ہاوس ایلیٹ کلاس کے لئے ہوتا ہے، آپ نے پکوڑے تلنا شروع کر دیئے ہیں، میرے لئے ایلیٹ کلاس عوام ہے، کل میں خود شہید فائر فائٹرز کے گھر جاﺅں گا،انہوں نے کہا کہ چار دن سے حافظ نعیم الرحمان سے نوک جوک چل رہی تھی،

میری آج حافظ نعیم الرحمان سے فون پر بات ہوئی اور کل ان سے ملاقات کروں گا، ان سے مردم شماری کے حوالے سے بات ہوئی ہے،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایپلی کیشن بنائی ہے، اس ایپلی کیشن میں جو عوام کا مسئلہ ہوگا فوری اس پر عمل کیا جائے گا جب کہ گورنر ہاﺅس پر گھنٹی لگا رہا ہوں، عوام کا کوئی کام ہو اس بیل کو بجائیں، گورنر ہاﺅس کا سٹاف آئے گا اور ان سے ان کا مسئلہ پوچھے گا،

میں بھی گورنر ہاﺅس میں ہر وقت موجود رہوں گا اور عملہ بھی موجود ہوگا جو فوری طور پر مسئلے کو دیکھے گا،انہوں نے کہا کہ ایسا بل لائیں کہ عوام کو این آر او دیا جائے، لوگوں کو ایک ایک ملین کا قرضہ دیا جائے، ایسے بل لائیں جو عوام کے لئے فائدہ مند ہوں، لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگائیں کام کریں، جھنڈے لگانے میں کروڑوں روپے لگا دیتے ہیں لیکن اپنے ملازم کو 20ہزار روپے نہیں دیئے جاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں