جویریہ سعود

کالج میں لڑکیاں مجھ سے حسد کرتی تھیں،جویریہ سعود

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ کالج میں لڑکیاں مجھ سے حسد کرتی تھیں،جب میرا ڈرامہ انہونی مقبول ہوا تو میں نے کالج میں داخلہ لیا تھا، کالج میں لڑکیوں نے دیکھا تو پہچان گئیں کہ میں ڈراموں میں اداکاری کررہی ہوں، اس زمانے میں انڈسٹری میں آنا مشکل تھا مقبول ہونا آسان تھا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اب انڈسٹری میں آنا آسان ہے اور مقبول ہونا مشکل ہے کیونکہ اتنے سارے چینلز آگئے ہیں اس وقت صرف دو ہی چینلز ہوا کرتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ کالج میں کچھ لڑکیاں حسد بھی کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ ہوگی اداکارہ ہمیں کیا ہے۔کالج میں میری دوستوں کا ایک گروپ تھا لیکن اب ایک ہی دوست ساتھ رہ گئی باقی سب اپنی زندگیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر والدہ نے کہا کہ اب تم اداکاری چھوڑ دو اور شادی کا سوچو لیکن مجھے دو پراجیکٹس مکمل کرنا تھے پھر میں نے والدہ سے کہا کہ یہ پراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے تو اداکاری چھوڑ دوں گی۔اداکاری چھوڑنے کے بعد شوبز کے لوگوں سے بھی تعلق ختم کرلیا تھا اور گھر والوں کو وقت دیا پھر دوبارہ شوبز میں واپس آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں