کافی

کافی سے جگر کو پہنچنے والے نقصان کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ جگر کے کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے

فیصل آباد (عکس آن لائن)جگر کے 100 سے زیادہ مختلف امراض میں زیادہ تر دائمی ہوتے ہیں تاہم آپ کی غذائی عادات جگر کے امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں مختلف وجوہات جیسے انفیکشن، الکحل کا استعمال، مخصوص ادویات اور منشیات کا استعمال، مخصوص غذاں، موٹاپے اور کینسر وغیرہ سے جگر کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

متعدد غذاوں میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جن سے جگر پر چربی چڑھنے سے تحفظ ملتا ہے جبکہ ورم اور تکسیدی تناو میں کمی آتی ہے، ایسی ہی غذاوں کے بارے میں جانیں جو جگر کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔کافی جگر کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہترین مشروب ہے، تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ کافی پینے سے جگر کو امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ کافی سے جگر کو پہنچنے والے نقصان کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ جگر کے کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔اگر کوئی فرد جگر کے دائمی امراض کا شکار ہو تو بھی کافی پینے سے قبل از وقت موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں