پالک کی کاشت

کاشتکار پالک کی کاشت کے لیے15سے16کلوگرام بیج فی ایکڑ بذریعہ ڈرل کاشت کریں

قصور (عکس آن لائن) پنجاب کے آبپاش علاقوں میں جولائی کے آخری ہفتہ سے لیکر وسط اگست تک کاشت کی ہوئی

پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کیساتھ ساتھ بہترین پیداوار بھی دیتی ہے لہذاکاشتکار 15سے16کلوگرام بیج فی ایکڑ بذریعہ ڈرل کاشت کریں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ پالک کی کاشت کے لئے معتدل موسم کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ پتوں کی

بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے سرد مرطوب آب و ہوا ہونی چاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سردموسم کی سبزی ہونے کیساتھ

ساتھ 30سے 35ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے تاہم سردیوں میں اس کی بڑھوتری

نسبتاً تیزہوتی ہے‘پنجاب کے آبپاش علاقوں کے علاوہ بارانی علاقوں میں مون سون سیزن کے بعد وترحالت میں اس کی کاشت

کی جاتی ہے اور وسط نومبر سے دسمبرتک کاشت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے کیونکہ بعدمیں اس کے پھول نکلنا

شروع ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پالک کو کھاداور پانی کے مناسب استعمال سے ساراسال کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا ،

کہ کاشتکار بوائی سے قبل ٹاپسن ایم یا امیڈاکلوپرڈ2ملی گرام فی کلوگرام بیج کو لگا کر کاشت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں