مکئی

کاشتکار مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے چھدرائی فوری شروع کر دیں، ماہرین زراعت

فیصل آباد(عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ ماہ اپریل کے دوران بہاریہ مکئی پر کونپل کی مکھی کاحملہ ہو سکتاہے لہذا کاشتکار کونپل کی مکھی کے حملہ سے بچا اور فصل کو پہنچنے والے متوقع نقصان کے پیشگی تدارک وکیمیائی طریقہ انسداد کیلئے دانہ دار زہروں کا انتخاب کریں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کی مشاورت کے بغیر زہریلی ادویات کے سپرے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جہاں ضررساں کیڑے مرنے کا امکان ہوتاہے وہیں فصل کے دوست کیڑے بھی مرنے کا خدشہ ہو سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے چھدرائی بھی اشد ضروری ہے لہذا کاشتکار فصل کا معائنہ جاری رکھیں اور اگر کوئی کمزور یا بیمار پودا نظر آئے تو اسے فوری طور پر نکال دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پودوں کا درمیانی فاصلہ کم از کم 6سے7انچ اور پودوں کی تعداد 34سے 40ہزار پودے فی ایکڑ ہونی چاہیے۔انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ پہلی آبپاشی بوائی کے 25سے 30دن کے بعد کریں تاہم بعد ازاں فصل کی حالت کے مطابق آبپاشی کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں