شکرقندی کی کاشت

کاشتکار شکرقندی کی کاشت اپریل میں شروع کرکے جون تک مکمل کرسکتے ہیں ، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے پنجاب میں شکرقندی کی کاشت رواں ماہ اپریل کے دوران شروع کرنے اور وائٹ سٹارنامی قسم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہا گیاہے کہ کاشتکار شکرقندی کی کاشت اپریل میں شروع کرکے جون تک مکمل کرسکتے ہیں تاہم بروقت کاشت کی صورت میں اس کی برداشت اگست میں جبکہ مئی و جون میں کاشت کی صورت میں اس کی برداشت نومبراوردسمبرمیں کرسکتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصوراحمدنویدامجد نے بتایا کہ شکرقندی کےلئے گرم مرطوب آب و ہوا انتہائی ضروری ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شکرقندی عموما بیلوں کے ٹکڑے کاٹ کر لگانے سے اگائی جاتی ہے شکرقندی کو 10.8مرلہ جگہ پر2میٹر کے فاصلہ پر پٹڑیاں بناتے ہوئے19سے 20کلوگرام کی مقدارمیں25سے30سینٹی میٹر کے فاصلے پر لگایاجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ شکرقندی زیرزمین پیداہوتی ہے اس لئے ریتلی میرازمین جس میں پانی کا اچھا نکاس ہوزیادہ موزوں رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکرقندی کےلئے گوبرکی کھاد استعمال نہیں کرنی چاہئیے اور زمین تیار کرتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھناچاہئیے کہ زمین18سے 20سینٹی میٹر سے زیادہ گہری نہ ہو ورنہ شکرقندی زیادہ گہرائی میں بنے گی جسے برداشت کرنا مشکل ہوجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں