قصور۔(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار سبزیات کی گوڈی کرتے وقت ضرورت کے مطابق تنوں کے ساتھ مٹی چڑھادیں اور جڑی بوٹیاں تلف کرنے کے لئے بھی بروقت اقدامات کریں تاکہ سبزیات کی اچھی فصل حاصل ہوسکے۔
انہوں نےبتایا کہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے باعث سبزیات کو معمول سے زائدآبپاشی کی بھی ضرورت ہوتی ہے اس لئے کاشتکار سبزیات کی فصل کو 8 سے 10روز کے وقفہ سے آبپاشی کرتے رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت بڑھنے سے کیڑے مکوڑوں اور مختلف بیماریوں کا حملہ ہونے کا بھی خدشہ رہتاہے اسلئے کاشتکار سبزیات کی فصلات پر گہری نظررکھیں اور اگرکسی جگہ کسی پودے پرکسی بیماری یا کیڑے مکوڑے کا حملہ نظرآئے تو فوری طورپر محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے کریں تاکہ بعدمیں انہیں کسی مشکل یا مالی نقصان کا سامنانہ کرنا پڑے۔