بینگن کی فصل

کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں ،محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی،پھل کی سنڈی’چست تیلے، سست تیلے، سفیدمکھی اور جوﺅں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے سے بچانے کیلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجد نےکو بتایا کہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یاطال سٹارکوچار سے پانچ سی سی فی لیٹرپانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے ٹیماران یا سنڈافاس، سست تیلے سے بچاﺅ کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس’سفیدمکھی سے بچاﺅکیلئے موسپیلان یا پولو 4سے5سی سی فی لیٹر ‘جوﺅں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان4سے 5سی سی فی لیٹرملاکر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں