بہاریہ مکئی

کاشتکار بورآنے پر بہاریہ مکئی کی فصل کو کسی صورت پانی کی کمی نہ آنے دیں ، محکمہ زراعت سیالکوٹ

سیالکوٹ (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار بورآنے پر بہاریہ مکئی کی فصل کو کسی صورت پانی کی کمی نہ آنے دیں اور بور آنے پر کھیت کو ہمیشہ تروترحالت میں رکھاجائے تاکہ دانہ بننے میں مدد مل سکے تاہم فصل کے کھیت میں زیادہ پانی کھڑا نہیں ہوناچاہئیے کیونکہ اس طرح پودے کو نقصان پہنچ سکتاہے۔ترجمان محکمہ زراعت بتایا کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی فصل کو حسب ضرورت مناسب وقفوں سے پانی فراہم کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لئے گوڈی بھی جاری رکھنی چاہئیے جبکہ کاشتکار آخری گوڈی کرتے وقت پودوں کے ساتھ مٹی بھی چڑھادیں تاکہ پوداگرنے سے محفوظ رہ سکے۔انہوں نے بتایا کہ مکئی کے گڑوں اور کونپل کی مکھی کے تدارک کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف کی مشاور ت سے دانہ دار زہروں کا مناسب استعمال بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں