سپرے

کاشتکار ایک ہی گروپ کی زہروں کے بار بار سپرے سے گریز کریں،آری کا مشورہ

فیصل آباد (عکس آن لائن):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادنے کاشتکاروں کوایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ماہرین نے کہاکہ کاشتکار زرعی ماہرین کی مشاورت سے بدل بدل کر زہروں کا سپرے کریں تاکہ ایک ہی زہر کے سپرے سے کھیتوں میں قوت مزاحمت پیدانہ ہوسکے اور سپرے کے وقت حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائیں تاکہ کسی سنگین نقصان سے بچا جاسکے۔

آری کے ترجمان نے کہا کہ آج کل کپاس کی فصل تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے جس پر مختلف بیماریاں بھی حملہ آور ہو سکتی ہیں لہذا کپاس کی فصل کو وائرس کے حملے سے بچانے کیلئے ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکاٹنگ بھی کی جائے اور اگر کیڑوں کاحملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف یا زرعی ماہرین کی مشاورت سے مناسب زہروں کاسپرے بھی کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں