کماد

کاشتکارکماد کی بہتر پیداوار اور جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے بروقت گوڈی یقینی بنائیں،ماہرین زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو فوری طور پر گوڈی و نلائی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ ماہ اپریل کے آغاز میں کاشتکار کماد کی صحتمند پرورش کیلئے گوڈی و نلائی کرنے میں غفلت کامظاہرہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جہاں جڑی بوٹیاں اچھی طرح تلف ہو جاتی ہیں وہیں زمین کے نرم ہونے سے کماد کی فصل کی جڑیں بھی خوب پھلتی، پھولتی، پھیلتی ہیں اور اس طرح کماد کی شاندار فصل کی تیاری میں بھی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پہلی گوڈی اگا مکمل ہونے پر جبکہ دوسری گوڈی مزید ایک ماہ بعد کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہر گوڈی میں ایک بار وتر اور دوسری بار خشک ہل بھی چلایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سیاڑوں کے درمیان بذریعہ کلٹی ویٹر جبکہ پودوں کے درمیان سے کسولے یا کھرپے کی مدد سے جڑی بوٹیاں نکالیں تاکہ فصل کو کسی قسم کانقصان نہ پہنچ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں