شملہ مرچ

کاشتکارو ں کو شملہ مرچ کی پنیری 15 اکتوبر سے کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن )کاشتکارو ں کو شملہ مرچ کی پنیری 15 اکتوبر سے کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار ستمبر میں کاشت کی گئی شملہ مرچ کی پنیری مقررہ وقت پر کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں اور یہ عمل 10نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے تاہم جتنی جلدی پنیری کھیتوں میں منتقل کی جائے گی اس قدر اچھی فصل حاصل ہونے کا امکان ہے ۔

ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت کے طریقہ کو رواج دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واک ان ٹنل میں سبز مرچ کی پنیری کی منتقلی بھی15اکتوبر سے شروع کی جا سکتی ہے ۔اسی طرح کھیرے کی براہ راست کاشت کاعمل 15نومبر ،بینگن کی پنیری کی منتقلی کاعمل 15 اکتوبر ، ٹماٹر کی پنیری کی کاشت یکم سے 15 اکتوبر اور کھیتوں میں منتقلی کاعمل 15نومبر سے شروع کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں