گھیاکدو

کاشتکاروں کو گھیاکدوکے پودوں کی بروقت چھدرائی کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گھیاکدوکے پودوں کی بروقت چھدرائی کی ہدایت کی ہے جبکہ تین سے چار پتے نکالنے پر ایک جگہ پراگے ہوئے ایک سے زائدپودے بھی نکالنے کا مشورہ دیاہے۔انہوں نے بتایا کہ جب گھیاکدو کے پودے تین سے چار پتے نکال لیں تو ان پودو ں کا درمیانی فاصلہ مناسب برقرار رکھنے کےلئے ایک جگہ پر ایک سے زیادہ اگے ہوئے پودوں کو نکال دیاجائے اور چھدرائی میں تاخیرنہ کی جائے کیونکہ تاخیر سے اکھاڑنے پر بچ جانیوالے پودے بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں جس سے ان کی بڑھوتری افزائش نسل و پیداوارپر منفی اثر پڑتاہے۔

انہوں نے کہا کہ گھیا کدو کی آبپاشی کا بھی خاص خیال رکھناچاہئیے اورپہلاپانی کاشت کے فورا بعد جبکہ اس کے بعد ایک ہفتہ کے وقفہ سے پانی لگاتے رہناچاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں