کماد

کاشتکاروں کو کماد کی صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کوصرف منظور شدہ اقسام کی کاشت کرنے اور ممنوعہ اقسام سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ کماد کو ہماری زرعی معیشت میں ایک اہم نقد آور فصل کی حیثیت حاصل ہے جبکہ رقبہ کے لحاظ سے گنے کا شمار گندم، کپاس، چاول کے بعد چوتھے نمبر پر ہوتا ہے جبکہ ملکی استحکام ،چینی کی ضرورت پوری کرنے اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے گنے کی پیداوار میں اضافہ ازحد ضروری ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کماد کی اگیتی ترقی دادا اقسام سی پی ایف 243، ایچ ایس ایف 240،سی پی400۔77 وغیرہ، درمیانی ترقی دادہ اقسام ایس پی ایف 245،ایس پی ایف 234، ایس پی ایف 226،ایس پی ایف 213 وغیرہ اورپچھیتی ترقی دادہ اقسام سی او جے 84وغیرہ کی کاشت سے بہترین فصل حاصل کی جا سکتی ہے جس کیلئے کاشتکار حضرات کو چاہیے کہ وہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدر آمد کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بہاریہ کماد کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کر لینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کماد کی ممنوعہ اقسام میں ٹرائی ٹران ، سی اوایل 54،انڈین سی او 1148 ،ایل 118،ایس پی ایف 238،بی ایل 4، ایل 116، ایل 118اور بی ایف 162شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں