کریلے

کاشتکاروں کو کریلے کی اگیتی فصل کی کاشت 15فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی اگیتی فصل کی کاشت 15فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ یہ کاشت وسط فروری سے شروع کرکے 15اپریل تک مکمل کرتے ہوئے بہتر پیداوارکا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اچھی روئیدگی والا ساڑھے3سے پونے 4کلوگرام سفارش کردہ بیج پھپھوندکش دوائی لگاکرفی ایکڑاستعمال کریں اوردوائی کی شرح2سے 3کلوگرام بیج تک ہونی چاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ کریلے کی کاشت کے لئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں