ٹماٹر کے پودوں

کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹر کے پودوں پرمٹی چڑھادیں،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے ٹماٹرکے کاشتکاروں کوفصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے.

اور کہاہے کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15 سے 20روزکے اندر کے بعد پانی دیاجائے .

اور ٹماٹرکی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے 3مرتبہ مناسب گوڈی کر دی جائے.

تاکہ ٹماٹرکے پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔ترجمان محکمہ زراعت نے’’اے پی پی‘‘کو بتایاکہ کاشتکاروں کو چاہئیے،

کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹر کے پودوں پرمٹی چڑھادیں اورپودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں ،

تاکہ ٹماٹر پانی میں گرکر ضائع نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ ٹماٹرکے کاشتکار جڑی بوٹیو ں کے کیمیائی انسداد کیلئے

ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کاسپرے کریں.

اور اگرانہیں فصل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو فوری ماہرین زراعت یا

محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا توسیع وپیسٹ وارننگ کے عملہ سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں