لوبیا

کاشتکاروں کو لوبیاکی بہاریہ کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو لوبیاکی بہاریہ کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ یہ کاشت 15فروری سے شروع کرکے 28فروری تک مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوبیابطور دالچارہ استعمال ہوتاہے جبکہ لوبیا کی نئی اقسام بطور سبزی بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوبیاکی فصل ہر قسم کی زمین پر کاشت کی جاسکتی ہے لیکن اس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے زرخیزمیرازمین جس میں پانی کے نکاس کاخاطر خواہ انتظام ہواچھی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار زمین کو تیارکرنے کے لئے وترکی حالت میں دویا تین بار ہل چلا کر ہموارکرلیں اور اس کے بعد آبپاشی کرکے رانی کردیں اور زمین کو زرخیز بنانے کے لئے مناسب وترکی حالت میں فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی کھادڈال کر دوبارہ ہل چلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں