قصور(عکس آن لائن ) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو رواں ماہ مارچ کے دوران السی کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار السی کی کاشت رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوارکاحصول یقینی ہوسکے۔
انہوں نے بتایا کہ السی کے بیج میں تیل کی مقدار 36 سے 42فیصد تک ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ السی موسم گرما کی بہترین فصل ہے جس کا بیج بطور خوراک بھی استعمال کیاجاسکتاہے نیز اس کا ریشہ کپڑے کی صنعت میں کام آتاہے۔انہوں نے بتایا کہ السی کا بیج تیل وارنش‘پینٹ‘چھاپہ خانے کی صنعت‘ چمڑا سازی‘صابن کی تیاری میں بھی استعمال ہوتاہے۔