جوار2011قسم

کاشتکاروں کو جوارکی ’’جوار2011 ‘‘ قسم کاشت کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو جوارکی 720من فی ایکڑ بمپرکراپ کے حصول کے لئے جوار2011قسم کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دیگر اقسام کی کاشت سے بھی شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ جوارموسم گرماکی فصل ہے جو پنجاب کی آب و ہوا کے لحاظ سے انتہائی موزوں‘ زیادہ سے زیادہ خشک سالی برداشت کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے جسے پنجاب کے آبپاش و بارانی دونوں علاقوں میں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جوار2011‘جے ایس2000‘بیگاری‘ جے ایس26‘چکوال جواروغیرہ ترقی دادہ اقسام ہیں تاہم ادارہ تحقیقات چارہ جات کی تیارکردہ قسم جوار2011قدآور‘ میٹھی‘720من فی ایکڑ پیداوارکی حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں