کمادکی کاشت

کاشتکاروں کو بہاریہ کمادکی کاشت کے لئے سب سائیلرکے ذریعے گہری کھیلیاں بنانے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن ) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ کمادکی کاشت کے لئے سب سائیلرکے ذریعے گہری کھیلیاں بنانے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار 10سے 12انچ والی کھیلیوں کے لئے 2مرتبہ گراس چیزل ہل یا ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اوراگر18انچ تک گہری کھیلیاں بنانی ہوں تو اس کے لئے سب سائیلر کا استعمال کیاجائے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضرورت کے مطابق 3سے4مرتبہ عام ہل چلاکر زمین کو خوب بھربھرا کر دیاجائے نیز زمین کی بہتر تیاری کے لئے ہر تین سال بعد ایک دفعہ سب سائیلر کا استعمال کیاجائے تاکہ زمین کو زیادہ گہرائی تک تیار کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت فروری سے وسط مارچ تک مکمل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں