بارشوں

کاشتکاروں کو بارشوں سے متعلق پیشن گوئی مدِ نظر رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی کٹائی کے لیے محکمہ موسمیات کی بارشوںسے متعلق پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔زرعی ترجمان نے کہاکہ فصل کی بروقت سنبھال کیلئے کٹائی اور گہائی سے پہلے مزدوروں ،تھریشر،ٹریکٹر،ترپال یا پلاسٹک شیٹ اور کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کر لیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اگر کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو توڑی یا بھوسہ کی سنبھال کیلئے ویٹ سٹرا چاپر مشین کا استعمال کریں۔کاشتکار بارش ہونے کی صورت میں کٹائی روک دیں۔

گندم کے کھیتوں میں بارش کے پانی کے اخراج کیلئے فوری بندوبست کریں اور کٹائی موسم کے بہتر ہونے پر دوبارہ شروع کریں۔کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور سٹوں کا رخ ایک ہی طرف رکھیں۔کاشتکار اگلے سال کے بیج کیلئے بیماریوں سے پاک فصل کا انتخاب کریں اور فصل کو برداشت سے پہلے جڑی بوٹیوں،کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے پاک کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں