قصور(عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو اچھی طرح فصل پک جانے پر گندم کی کٹائی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار فصل کو جڑی بوٹیوں’ کانگیاری اورغیراقسام کے پودوں سے صاف اورکسی غفلت و کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں اور فصل کی ہرقسم کیلئے الگ الگ کلیان لگائیں نیز گہائی سے پہلے اوربعدمیں تھریشریاکمبائن ہارویسٹر کواچھی طرح صاف کرلیں اورپہلی ایک یا دو بوریوں کا بیج نہ رکھیں۔
علاوہ ازیں بوریوں میں بیج ڈالتے وقت گندم کی قسم کا نام ضرورلکھیں اوربیج کیلئے محفوظ کئے جانیوالے دانوں میں نمی کا تناسب بھی 10 فیصد سے کسی صورت زائدنہ ہونے دیں تاکہ گندم کی پیداوار کونقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار اپنی فصل کی سنبھال اور ذخیرہ کا بھرپور انتظام کریں تاکہ یہ سنہری دانہ جو انہوں نے سخت محنت سے پیداکیاہے ضائع ہونے سے بچ سکے جو کاشتکاروں کی خوشحالی کیساتھ ساتھ ملک و قوم کی معاشی بحالی کا ذریعہ بھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کی برداشت کا مرحلہ شروع ہونے پر اس کی بروقت سنبھال کیلئے کٹائی و گہائی سے پہلے ہی مزدوروں’ تھریشر’ ٹریکٹر’ترپال’ پلاسٹک’چادر’کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کرلیں۔ا نہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی فصل پوری طرح پکنے پر کی جائے۔