انگور

کاشتکاروں کو انگور کے باغبانوں کو پھل کی رنگت نصف تبدیل ہونے پر فوری آبپاشی کا وقفہ بڑھانے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے انگور کے باغبانوں کو پھل کی رنگت نصف تبدیل ہونے پر فوری آبپاشی کا وقفہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جب انہیں تسلی ہوجائے کہ اب انگور کا پھل پک کر تیار ہوچکا ہے تو وہ اس کی برداشت سے ایک ہفتہ قبل انگور کے باغات میں پودوں کی آبپاشی روک دیں۔

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ باغبان انگور کی فصل پر گہری نظر رکھیں اور اگر انہیں دیمک کا حملہ محسوس ہو تو کلوروپائری فاس یا فپرونل پودوں کی جڑوں میں ڈال دیں۔انہوں نے کہا کہ باغبان انگور کی فصل پر دیگر بیماریوں کے حملہ کی صورت میں مناسب پھپھوند کش زہر کا سپرے بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باغبانوں کو چاہیے کہ وہ اگیتی اقسام کے پکے ہوئے انگور کے پھل کوٹھنڈے وقت میں برداشت کریں اور برداشت کے بعد پھل کوسایہ دار جگہ پر رکھیں تاکہ اس کی تازگی اور رنگت و ذائقہ دیر تک برقرار رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ انگور کے باغبان مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا زرعی ماہرین کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں