کدو

کاشتکارمیدانی علاقوں میں کدوکی گول او ر لمبی اقسام کاشت کرکے تین فصلات حاصل کرسکتے ہیں،ماہرین زراعت

قصور (عکس آن لائن):کاشتکارمیدانی علاقوں میں کدوکی گول او ر لمبی اقسام کاشت کرکے تین فصلات حاصل کرسکتے ہیں ماہرین زراعت نے بتایا کہ گھیاکدوموسم گرما کی ایک انتہائی اور مفیدترین سبزی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھیاکدومیں نشاستہ چکنائی کیلشیمآئرن فاسفورس اور حیاتین پائے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گھیاکدو کی ترقی دادہ اقسام میں فیصل آباد گول سب سے زیادہ پیداواردینے والی قسم ہے جس کی کاشت کے لئے فی ایکڑ 2 سے اڑھائی کلوگرام بیج استعمال کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار گھیاکدو کی زرخیز میرا زمین جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں موجود اور دیر تک پانی جذب رکھنے کی صلاحیت ہومیں کاشت کرکے شاندار فصل حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں