کاشتکارمکئی

کاشتکارمکئی کی سنتھیٹک اقسام کو کھاد کی مطلوبہ مقدار ڈا لیں،محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی سنتھیٹک اقسام کو کھاد کی مطلوبہ مقدار ڈالنےکی ہدایت کی ہے جبکہ آبپاش علاقوں میں درمیانی ذرخیز زمین کے لیے 2 بوری ڈی اے پی، ایک بوری پوٹاشئیم سلفیٹ یا 5بوری سنگل فاسفیٹ 18 فیصد اور ڈیڑھ بوری پوٹاشئیم سلفیٹ و پون بوری یوریا بھی ڈالی جاسکتی ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ کاشتکار بارانی علاقوں میں کھاد کی مکمل مقدار ڈالیں۔

انہوں نے کہاکہ مکئی کی فصل کو علاقے کے موسمی حالات کے پیش نظر پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں تاہم کھیت میں فالتو پانی کھڑا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ موسم میں نمی کے باعث کونپل کی مکھی بھی فصل پر حملہ آور ہو سکتی ہے لہذا کاشتکار فصل کا بغور معائنہ جاری رکھیں اور اگر کسی جگہ پر کونپل کی مکھی کا حملہ نظر آئے تو فوری طور پر محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے کریں تاکہ فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں