مکئی

کاشتکاربہاریہ مکئی کو گڑوں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کیلئے مناسب دانہ دار زہروں کا استعمال کریں، محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے بہاریہ مکئی کو گڑوں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کو مناسب دانہ دار زہروں کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔محکمہ زراعت کے ترجما ن نے کہاکہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی فصل پر گہری نظر رکھیں اور اگر کسی جگہ پر کسی بیماری یا کیڑے مکوڑے کا حملہ نظر آئے تو فور ی طور پر محکمہ زراعت توسیع کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب دانہ دار زہروں کا استعمال کیاجائے تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ بہاریہ مکئی کی فصل کی حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی جاری رکھنی چاہیے خاص کربورآنے پر کسی صورت میں پانی کی کمی نہ آنے پائے کیونکہ اس سے فصل متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بورآنے پر کھیت کو ہمیشہ تر وتر حالت میں رکھیں تاکہ دانہ بننے میں مددمل سکے لیکن اس بات کابھی خیال رکھا جائے کہ پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی گوڈی بھی جاری رکھیں اور آخری گوڈی کرتے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھا دیں تاکہ تیز ہواچلنے کی صورت میں فصل کو گرنے سے بچایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں