حریم فاروق

کار حادثے نے خدا کے بہت قریب کردیا‘ حریم فاروق

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارہ اور ماڈل حریم فاروق نے کہا ہے کہ سات سال قبل ہونے والے کار حادثے نے انہیں خدا کے بہت قریب کردیا۔ ایک انٹرویو میں حریم فاروق نے بتایا کہ2013 کے آخر میں ان کا خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس نے ان کی زندگی تبدیل کر دی،

اس حادثے کے بعد سے انہوں نے سیٹ بیلٹ پہننا کبھی نہیں چھوڑی۔ حریم فاروق نے بتایا کہ حادثے میں میرے سیدھے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پہلے پروجیکٹ کے وقت یہ حادثہ پیش آیا اور اس کے بعد میں ڈپریشن میں تھی۔ نامور اداکارہ نے بتایا ان کی فیملی اور دوستوں نے انہیں حادثے کے بعد ڈپریشن سے نکلنے میں مدد کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حادثے نے انہیں خدا سے بہت قریب کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں