ڈی پی او وہاڑی

ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی بوریوالا محمد اشرف تبسم کے ہمراہ مزار باباحاجی شیر پر حاضری

ساہوکا (نمائندہ عکس آن لائن)ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی بوریوالا محمد اشرف تبسم کے ہمراہ مزار باباحاجی شیر پر حاضری دی اور ملکی سلامی کیلئے خصوصی دعا مانگی ڈی پی او وہاڑی نے زائرین مسافروں اور روزہ داروں کیلئے وہاڑی پولیس کی جانب سے افطاری کے انتظامات کے احکامات بھی دیئے

انہوں نے کہا کہ اولیاءاللہ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دو جہانوں میں سرخرو ہوسکتے ہیںاولیاءاللہ نے دین اسلام کی اشاعت کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ساہوکا چوہدری شاہد اسحاق ہیڈ کلرک اوقاف حسنین احمد دیوان غلام رسول انچارج گارد دربار رانا پرویز مقامی صحافی محمد آصف بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں