مریم اورنگزیب

ڈی میل کی سٹوری کے سہولت کار عمران خان اور شہزاد اکبر تھے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(عکس آن لائن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے میڈیا ٹرائل کی باتیں وزیراعظم ہاوس میں ہوئیں، ڈیلی میل کی سٹوری کے سہولت کار عمران خان اور شہزاد اکبر تھے،

برطانوی عدالت نے تمام الزامات کے ثبوت مانگ لئے۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹڈ تھی، شہباز شریف میڈیا ٹرائل کی باتیں وزیراعظم ہاوس میں ہوئیں، شہباز شریف نے کہا اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے، ان پر الزام لگایا گیا کہ زلزلہ زدگان کے فنڈز میں سے کمیشن لیا، کیا شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے اس کے کوئی ثبوت ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کی سٹوری کے سہولت کار عمران خان، شہزاد اکبر تھے، شہباز شریف نے ڈیلی میل کی سٹوری کیخلاف مقدمہ کیا، ڈیلی میل کی سٹوری پر پہلے مرحلے میں ہتک عزت کی درخواست پر فیصلہ آیا، کل عدالت نے ڈیلی میل سے لگائے گئے الزامات کا ثبوت مانگا، احتساب کے مشیر کا جھوٹ بولنے کیلئے تقرر کیا گیا، قسمیں کھا کر رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے ہیروئن برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا، آپ خود کبھی بریف کیس اور براڈ شیٹ میں کمیشن لیتے پکڑے جاتے ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے نیب میں قیدیوں کو ہراساں کر کے بیانات لکھوائے

، عمران خان اپنی چوری چھپانے کیلئے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں، انہوں نے ملتان میٹرو اور اورنج لائن کو متنازعہ بنا دیا، 6 سال ہوگئے ابھی تک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوا، خود آٹا، چینی چوری کرو اور دوسروں پر الزامات لگاو¿، عمران خان اپنی چوری، ڈاکے چھپانے کیلئے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں۔ سٹوری میں الزامات ثابت کرنے کوئی ثبوت نہیں تھا ،عدالت نے کہا کہ ہتک عزت درجہ اوّل کی ہوئی ہے،تمہیں کو شرم اور حیا نہیں آتی ،شہزاد اکبر دوسروں کی عزت پگڑیاں اچھالتے ہیں ،عمران خان اپنی چوری ، ڈالے چھپانے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں ،وقت بہت قریب ہے جب شہزاد اکبر عوام کا ہاتھ ہوگا اور آپ کا گریبان ہو گا ،آپ نے پاکستان کی عوام کے ساتھ دشمنی کی ،شہزاد اکبر بریف کیس لیتے ہوئے پکڑے گئے،وزیر اعظم کے دفتر استعمال کرکے اپ نے پگڑیاں اچھالیں گئیں،کل لندن کی عدالت نے آپ کے منہ پر تماچہ مارا ہے،نہ پاکستان نہ برطانیہ میں کوئی ثبوت پیش کیا،کل کشمیر پر جو انھوں نے بات کی ، اس پر تو اپ کو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے ،کشمیر پر آپ نے پاکستان کی پالیسی تبدیل کر دی ہے ،

لیکن کوئی بات نہیں یہ تو لاڈلا ہے،اپ کو لایا گیا ہے کہ آٹا ، چینی ، ایل این جی ، بجلی چوری کرنے لایا گیا ہے ،آپ کو کشمیر کا سودا کرنے لایا گیا ہے ،شہزاد اکبر عمران خان کا فرنٹ مین ہے،پی آئی ڈی میں بیٹھ کر ڈگڈگی بجائی جاتی ہے،ڈیلی میل کا اپنا وکیل کہتا ہے کہ کوئی ثبوت نہیں ہے ،فیصلہ میں اعلی سطح کی ہتک عزت کا فیصلہ دیا گیا ئے،شہزاد اکبر خود رنگ ہاتھوں پکڑے گئے ہیں،آپ نے احتساب کو مذاق بنا دیا ہے ، شرمناک بنا دیا ہے،عمران خان کے کشمیر بیان پر مسلم لیک ن پالیسی بیان دے گی ،عمران خان آپ الٹے بھی لٹک جائیں ، اپوزیشن آپ کو این آر او نہیں دے گی،فیصلہ تو یو کے ڈیلی میل کے خلاف آیا ہے ، مرچیں شہزاد اکبر کو کیوں لگی ہے،غلیظ زبان شہزاد اکبر استعمال کرتے ہیںہم تو جیلوں میں ہیں ، کیسز کا جواب دے رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں