رانا ثنا اللہ

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب عثمان بزدار کے آلہ کار نہ بنیں’ رانا ثنا اللہ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے ملتان سے لیگی رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا،عبدالغفار ڈوگر پر الزام ہے کہ 20سال قبل انہوں نے ایک مکان خریدا لیکن اس کا انتقال درست نہیں تھا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو شرم آنی چاہیے ،یہ صرف ملتان جلسے کو سبوتاژ کرنے کے لئے ایک بہانہ ہے ،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب عثمان بزدار کے آلہ کار نہ بنیں،عثمان بزدار پر بے تحاشہ کرپشن کے الزامات ہیں ان کے ہر دوسرے دن فرنٹ مین سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملتان اور لاہور جلسے کی عوامی پذیرائی سے گھبراگئی ہے ،عمران خان نے یہ حرکت کارکنون کو اشتعال دلانے کے لئے کی ہے ،اگرعبدالغفار ڈوگر کو فوری رہانہ کیا گیاتو حالات کی سنگینی کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں