شیخوپورہ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی قیادت میں شیخوپورہ پولیس کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز ،نرسزاور پیرا میڈیکل سٹاف کوپولیس کے دستے نے سلامی پیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ پولیس نے ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے تمام ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف جو کہ کورونا وائرس کی تیسری لہرکے پیش نظر فرنٹ لائن پر دن رات اپنی جان کی پروا نہ کیے بغیر کورونا سے متاثرہ معریضوں کا علاج کر نے میں مصروف عمل ہیں ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ ،صوبائی منسٹرزمیاں خالد محمود اور سردار ہاشم ڈوگر موجود تھے ۔جنہوں نے فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز ،نرسزاور پیرا میڈیکل سٹا ف کی دن رات دی جانے والی خدمات کو سراہا ۔