کملا ہیرس

ڈیموکریٹک انتظامیہ فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کو بحال کرے گی،کملا ہیرس

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی نائب صدرکملا ہیرس نے کہا کہ ڈیموکریٹک انتظامیہ فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کو بحال کرے گی اور ایک بار پھر واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن مشن کا صدر دفتر کھولا جائے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کملا ہیرس نےدی عرب امریکن نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں کو معاشی اور انسانی امداد کی بحالی، غزہ میں انسانی ب±حران کے ازالے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ یکطرفہ اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کرتی ہیں، نئی امریکی انتظامیہ دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے اقدامات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں