شیخ رشید

ڈیل مکمل، کیس ختم ہوگئے، بس انتخابات سے بھاگنا رہ گیا،شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈیل مکمل ہوگئی، کیس ختم ہوگئے، صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جو ممکن نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل ایک دوسرے کو طعنے دے رہے ہیں، ماری عوام گئی ہے،

موڈیز کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ کم ہوگئی ہے، 24 اکتوبر کو نیب کو بتاوں گا کہ نوازشریف نے بلڈنگ ون ہائیڈ پارک47.5 ملین پانڈ میں بیچی، بلڈنگ ون ہائیڈ پارک بیچنے کے بعد برطانیہ این سی اے خریدار کیخلاف ایکٹو ہوگیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ برطانیہ این سی اے خریدار کے خلاف ایکٹو ہونے پرسپریم کورٹ کو مداخلت کرنی پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں