ڈیرن سیمی

ڈیرن سیمی نے پْرانے دنوں کی خوبصورت یاد تازہ کردی

لاہور (عکس آن لائن)ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سْپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے سابق کپتان و کوچ ڈیرن سیمی نے پْرانے دنوں کی خوبصورت یاد تازہ کردی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے اپنی ایک پْرانی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اْنہیں پشاور کے ثقافتی تحائف لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ایک خاتون اور اْن کی بیٹی ڈیرن سیمی کو پشاور ٹوپی کا تحفہ دیتی نظر آرہی ہیں۔ڈیرن سیمی پشاور کا ثقافتی تحفہ دینے پر خاتون اور اْن کی بیٹی کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں پشاور زلمی اور پی ایس ایل کے ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ پْرانے اور اچھے دن۔واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ساتھ بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ ذمہ داریاں نبھا رہے تھے تاہم ڈیرن سیمی اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں بن سکے لیکن وہ دور رہ کر بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں