کلین اینڈ گرین

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے حوالے سے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ نے کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے حوالے سے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔

ریسکیو1122کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے ریسکیو 1122کے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم میں حصہ لیا اوراسکے علاوہ ہفتہ صفائی مہم کے ساتھ ہفتہ خوش اخلاقی کا بھی آغاز کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاءنے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کو سروس کے بارے میں بریف کیا۔

محمد سہیل خواجہ نے سٹاف کا ٹرن آوٹ ، اےمرجنسی وہےکلزاور ریسکیو آلات کی ورکنگ اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ اور ٹریکر سسٹم کا معائنہ کیا اور اس پر مکمل اطمینا ن کا اظہارکیا۔بعد ازاںڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران اچھے طریقے سے کام کرنے اورہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیو1122گوجرانوالہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے فائر وہیکل اور میڈیکل آلات کو وافر تعداد میں مہیا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ نے ریسکیو 1122گو جرانوالہ کی کارکردگی اوراحسن طریقے سے کام سرانجام دینے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں رفعت ضیاءاور تمام سٹاف کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اورانھیں شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں