ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی ہدایت پرعطیہ قمرنےایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف ایکشن لیا

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ننکانہ صاحب عطیہ قمرنے سٹی ننکانہ ،شاہکوٹ روڈ،جڑانوالہ روڈ،لاہور روڈ اور مانگٹانوالہ روڈ پر کورونا وائر س کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف ایکشن لیا اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بسوں اور ویگنوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری ڈی آرٹی اے عطیہ قمرنے عوام الناس کوکورونا وائرس سے بچانے کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ٹرانسپورٹروں اور گاڑیوں کے عملہ کو ہدایات کیں کہ بسوں اور ویگنوں میں سفر کرنے والے مسافروںکو کرونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر بارے تفصیل سے آگاہ کریں ۔

سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر نے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور حکومت پنجاب کے مقررکردہ کرایوں سے زائد وصول کرنے والی گاڑیوں کو مجموعی طور پر35ہزار روپے نقد جرمانہ کیاجبکہ30گاڑیوںکے چالان کیے اور ایک کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی گئی اور متعدد گاڑیوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے۔

اس موقعہ پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر کا کہنا تھا کہ شہری سماجی فاصلوں اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریںتا کہ کورونا وائرس سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصول کرنے والے اور اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں