ڈینگی تدارک

ڈپٹی کمشنر قصورکے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

قصور (نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر قصور منظرجاوید علی کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر قصور منظرجاویدعلی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امسال کیلئے ڈینگی تدارک سرگرمیوں کی پلاننگ کو حتمی شکل دی جائے ۔تمام محکمہ جات مل کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کو جاری رکھیں تاکہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی عوام الناس کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر قصور نے ہدایت کی کہ فوکل پرسن کی نمائندگی کو جلدازجلد مکمل کیاجائے،

فوکل پرسنز کی ٹریننگ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ، ہاٹ سپاٹ کوریج اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے مزید بہتر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جاسکے، ہاٹ سپارٹ کوریج‘اِن ڈور آوٹ ڈور سرگرمیوں سمیت انفورسمنٹ سرگرمیوںکی پلاننگ کے لیے تمام محکمہ جات ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ڈینگی کے خاتمے کو یقینی بنانے کےلئے ٹیم ورک کی اشد ضرورت ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ امسال بھی ضلع قصور کو ڈینگی فری رکھنے کیلئے تمام ادارے ڈینگی تدارک کیلئے اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی کیساتھ سرانجام دینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں