سپریم کورٹ

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کےلئے تحریک انصاف کا عدالت عظمی سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے تحریک انصاف نے عدالت عظمی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مجوزہ استدعا میں ہے کہ آرٹیکل 69آئین کا حصہ ہے، سپریم کورٹ اسمبلی کے اختیارات نہیں لے سکتی، سپریم کورٹ کا 7 اپریل کا فیصلہ معطل کیا جائے اور قومی اسمبلی کو رولز کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔دوسری جانب رمضان المبارک میں عدالت کے دفتری اوقات 12:30بجے تک مقرر ہیں، اور ہفتہ کو وقت ختم ہونے کی وجہ سے حکومت کی ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر نہ ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں