ضلع چنیوٹ کا دورہ

ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور آرپی او راجہ رفعت مختار نے ضلع چنیوٹ کا دورہ

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور آرپی او راجہ رفعت مختار نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض، ڈی پی او سید حسنین حیدر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈویژنل کمشنر اورآرپی او نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا دورہ کرکے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کے امور کاجائزہ لیا اور ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف کے لئے طبی سازو سامان کی موجودگی،صفائی ستھرائی اوردیگر انتظامات چیک کئے۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چنیوٹ میں قائم سنٹر پر گئے اور احساس پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت خواتین وحضرات میں مالی امداد کی تقسیم کے امور کاجائزہ لیا،، انہوں نے سنٹر پر درخواست گزاروں کے بیٹھنے کے سایہ دارانتظامات کو چیک کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران سے کہا کہ وہ درخواست گزاروں کی تیزرفتار بائیومیٹرک تصدیق کرکے انہیں مالی امداد فراہم کریں۔سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے ڈویژنل کمشنر کو احساس پروگرام کے تحت سنٹرز پر کئے جانے والے انتظامات سے آگاہ کیا۔ کمشنر اورآر پی او نے چناب نگر میں گندم خریداری سنٹر کا بھی دورہ کیا اورسنٹر پر کاشتکاروں کو باردانہ کی تقسیم اورخریدی جانیوالی گندم کو سٹور کرنے کے انتظامات کاجائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود محکمہ خوراک کے افسران وسٹاف سے کہاکہ کسانوں کی سہولیات کا ہرممکن خیال رکھا جائے اور حقیقی کاشتکارکو ہی باردانہ ملنا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گندم خریداری مہم کے اہداف اوراب تک حاصل کردہ ٹارگٹس سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں