شیریں مزاری

ڈومور کی صدائیں پھر سے لوٹنے لگیں، شیریں مزاری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ڈومورکی صدائیں پھر سے لوٹنے لگیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی سفیر اسلام آبادسے توقع کرتے ہیں کہ تمام عسکریت پسندوں اوردہشت گرد گروہوں کیخلاف مسلسل بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ایک نامزد سفیرصدرِمملکت کو اپنی اسناد پیش کیے بغیر ہی کیسے باضابطہ طور پر امپورٹڈ وزیرِ خارجہ سے مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یا تو بلوم یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ یہ امپورٹڈ وزیرخارجہ تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے نتیجے میں مسند پر براجمان ہے۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ چنانچہ وہ معمول کے سفارتی رسوم و آداب کے پابند نہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں