ٹک ٹاک ویڈیو

ڈسکہ: قرنطینہ سنٹر میں ڈاکٹر روم میں کورونا کٹس پہن کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف

ڈسکہ(نمائندہ عکس آن لائن ) سول ہسپتال کا عملہ جیسروالہ میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں ڈاکٹر روم میں کورونا کٹس پہن کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پھیلتی ہو ئی کورونا وبا سے بچاﺅ کے لیئے حکومت پاکستان اور دیگر مخیر افراد نے سول ہسپتال ڈسکہ میں ڈاکٹروں ،پیرا میڈیکل سٹاف کو کورونا کٹس فراہم کیں سول ہسپتال کو قرنطینہ سنٹر نہ بنانے پر سول ہسپتال ڈسکہ میں کو ئی بھی کورونا کا مریض نہ ہے لیکن جیسروالہ میں ڈی پی ایس سکول کی عمارت میں قائم قرنطینہ سنٹر میں سول ہسپتال ڈسکہ کا عملہ نوید رفیق ،شعیب مسیح ،عدنان سٹور کیپرکورونا کٹس پہن کر ڈاکٹر روم میں ایک دوسرے گفٹ دے کر ٹک ٹک ویڈیو بنا رہے

اسی طرح کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں سول ہسپتال ڈسکہ کا عملہ کورونا کٹس پہنے ایک دوسرے کو گفٹ دے رہے ہیں جس پر سیاسی سماجی مذہبی رفاہی تنظیموں نے افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین سے اس واقعہ کی فوری انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں