مسلم لیگ

ڈسکہ الیکشن کمیشن کا عملہ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان مسلم لیگ (ن ) مریم اور نگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کا عملہ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ،2018 کے ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے پہ تنقید کرنے والے ای ووٹنگ کی بات کر رہے ہیں ، شرم آنی چاہییے۔ انہوںنے کہاکہ 2018میں آر ٹی ایس بٹھانے کی سازش سے بر سرِ اقتدار میں آنے والے انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ آٹھ سال خیبر پختونخواہ کے حکومتی نظام کو دھرم بھرم اور تباہ کرنے والے نظام کی سمجھ سور دلچسپی کی بات کر رہے ہیں ،تین سال الیکشن اور معاشی اصلاحات پہ سیاسی انتقام کو ترجیح دینے والے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عوامی میدان میں ہر ضمنی الیکشن میں ہارنے کے بعد یہ ای ووٹینگ کے ذرئیے ووٹنگ نہیں بلکہ الیکشن چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے ،آٹھ سال خیبر پختونخواہ میں اور تین سال وفاق اور پنجاب میں نالائق ، نااہل اور چور مسترد ہونے کے بعد ای ووٹنگ سے الیکشن چوری کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں