کرونا کے شکار

ڈسکہ،تحصیل آفس ،اے سی آفس کے 10ملازمین کرونا کے شکار،چوک ریسٹ ہاﺅس سیل کر دیا

ڈسکہ (نمائندہ عکس آن لائن)تحصیل آفس ،اے سی آفس کے 10ملازمین ،تحصیلدار ،واپڈا ملازم ،سول ہسپتال کے دو ڈاکٹروں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر چوک ریسٹ ہاﺅس سے نورمسجد تک کاعلاقہ رکاوٹیں اور قناعتیں لگا کر سیل کر دیا گیا ،ڈویژنل پبلک سکول کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا ،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ،

رپورٹ کا انتظار،ناقص حکمت علمی کی وجہ سے ڈسکہ میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ،شہریوں میں خوف ہراس تفصیلات کے مطابق لاک ڈاﺅن میں نرمی کے نتائج آنا شروع ہو گئے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیئے تحصیل و اے سی آفس کے افسران و ملازمین کے ٹیسٹ کیئے گئے تحصیلدار میاںمحمد اسلم ،،نائب تحصیلدار محمد بوٹا سمیت آٹھ ملازمین ،عثمان ،الیاس چیمہ ،سمیع اللہ (گن مین اے سی) ، شاہنواز ،محمدیسین اور محمد نسیم کے ٹیسٹ کیئے گئے آٹھ افراد میں سے سات افراد تحصیلدار میاں محمد اسلم ،نائب تحصیلدار محمد بوٹا،عثمان ،الیاس چیمہ ،سمیع اللہ (گن مین اے سی) ، شاہنواز ،محمدیسین کی ٹیسٹ رپور ٹ مثبت آگئی جبکہ واحد ملازم محمد نسیم کی رپورٹ نیگٹیو آئی ،عبدالقدیر واپڈا ملازم ،محمد خاوراے ایس آئی تھانہ سٹی ،سول ہسپتال ڈسکہ کے دو ڈاکٹروں ثاقب بشیر ، ڈاکٹر رضوان اور امل بشیر سکنہ عوامی روڈ کی بھی رپورٹ مثبت آگئی ہے 11افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہر میں خوف وہراس پھیل گیا

انتظامیہ نے شہر کو سیل کر دیا چوک ریسٹ ہاﺅس سے لے کر نور مسجد کالج روڈ تک کے تمام داخلی و خارجی راستے رکاوٹیں اور قناعتیں لگا کر راستے بند کر دیئے گئے ہیں ،تھانہ سٹی ڈسکہ میں بھی ملازمین کے ٹیسٹ کے لیئے سیمپل لیئے گئے جن کی رپورٹ چند روز میں آئے گی ڈویژنل پبلک سکول کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین کے نمونہ جات لے لیئے گئے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے بھی خود قرنطینہ کرلیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں