پنڈی بھٹیاں

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران راشد کا ریسکیو1122تحصیل پنڈی بھٹیاں سینٹر کا دورہ

پنڈی بھٹیاں(نمائندہ عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران راشد کا ریسکیو1122تحصیل پنڈی بھٹیاں سینٹر کا دورہ ایمرجنسی ریسکیو1122سنٹرتحصیل پنڈی بھٹیاں پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسرکامران راشد کا مقامی اہلکاران کی جانب سے والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مختصر دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ آفیسرکامران راشد نے ریسکیورز کی حاضری،زیراستعمال گاڑیوں اور سٹور روم کا معائنہ کیا اور بہترین مینجمنٹ اور سینٹر کی صفائی اور ریسکیورز کی فٹنس اور کارکردگی کو سراہا اور ریسکیورز کو مزید بہترکارکردگی دکھانے پر زور دیا۔کامران راشد کا کہنا تھا کہ آگہانی صورت احوال میں ریسکیورز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

اور ریسکیو1122کی کارکردگی کو پنجاب حکومت کے ویزن کے مطابق اورڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرکے ویژن اور واضح احکامات کے مطابق ہر ایمرجینسی اور ناگہانی صورت میں جائے حادثات پر بروقت پہنچ کرابتدائی طبعی امداد کو بہم پہنچانے کے مشن کو جاری رکھتے ہوے بہترین خدمات کی طرف گامزن ہی حقیقی فریضہ ہے۔ایس سی پنڈی بھٹیاں زاہدعلی بھٹی اور واجد علی ایل ایف آر سمیت ڈیوٹی پر مامور ریسکیورزنے ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسرکامران راشد کو سلامی پیش کی اور ریسکیو سینٹر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا۔اورریسکیورز کی جانب سے ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دینے کا اظہارکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں